جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

10:12 AM, 5 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہورہائیکورٹ کےا یک اور جج کو دھمکی آمیز خط موصول ہوگیا۔ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط ملا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کے سٹاف نے دھمکی آمیز خط وصول کیا۔اب تک لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مشکوک مل چکے ہیں۔خط کو سی ٹی ڈی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق،جسٹس علی باقر نجفی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی طرح کا خط موصول ہوا ہے۔اس  سے پہلے سپریم کورٹ ، اسلام آباد ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی ایسے ہی خط مل چکے ہیں۔

مزیدخبریں