حکومت کے خلاف میرے ساتھ سڑکوں پر نہ نکلنے والوں کو اللہ معاف نہیں کرے گا: عمران خان

حکومت کے خلاف میرے ساتھ سڑکوں پر نہ نکلنے والوں کو اللہ معاف نہیں کرے گا: عمران خان
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو شخص میرے ساتھ موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نہیں نکلے گا اسے اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔ 

مختلف شہروں میں زمان پارک سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ آپ سب لوگ تیاری کرلیں اگر یہ آئین پر عمل نہیں کریں گے تو ہم سب سڑکوں پر نکلیں گے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کے ذریعے آئین کی بالا دستی قائم کی ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ یہ عدالتی حکم کے باوجود انتخابات نہیں کرائیں گے۔ ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ اکتوبر میں انتخابات ہوں تو ان کے پاس پھر کوئی منصوبہ نہیں۔ ملک کے تمام مسائل کا حل الیکشن ہیں ۔ انتخابات ہوں گے نئی حکومت آئے گی تو سرمایہ کاروں کو اعتماد آئے گا۔ 

مصنف کے بارے میں