اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے اہم ملاقات کی ہے۔
ایوان وزیر اعظم میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیکورٹی ، معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہونے والی سیاسی اور عسکری قیادت کی اس ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔