لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی حیثیت نہیں اگر پنڈی نے چاہا تو 14 مئی کو الیکشن ہو جائیں گے۔ ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن آگے سے کوئی جواب ہی نہیں آ رہا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اگر حکومت تمام انتخابات ایک ساتھ کرانا چاہتی ہے اور پنجاب کے انتخابات آگے جائیں تو حکومت کو ہمارے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ ہم مل بیٹھ کر اس کا کوئی نہ کوئی حل نکال لیں گے وہ آئیں بات تو کریں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لے کر آتی ہے تو پی ٹی آئی جسٹس عمر عطا بندیال کے ساتھ کھڑے ہوگی اور ان کے لیے تحریک چلائیں گے اس کا ہمیں سیاسی فائدہ بھی ہوگا اور یہ اصولی موقف بھی ہوگا۔