سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، کمانڈر سمیت 8 شدت پسند ہلاک، جوان شہید 

سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، کمانڈر سمیت 8 شدت پسند ہلاک، جوان شہید 

وانا : سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن،دہشت گرد کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا،فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید، چار اہلکار زخمی ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع شنوارسک کے  علاقے میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر طور پر پتہ لگایا اور دہشت گرد کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

 شدید فائرنگ کے تبادلے میں راولپنڈی کے رہائشی 31 سالہ سپاہی حامد رسول  نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ دو افسروں سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں