اسلام آباد : سپریم کورٹ کے انتخابات کے حوالے سے فیصلے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ سے ایک اور قرار داد منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ جو جج مقدمے سے خود ہی ہٹ گئے تھے دوبارہ بیٹھ گئے ۔ اس طرح کا کھلواڑ کبھی پہلے نہیں ہوا ۔کابینہ کے دو اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ تین رکنی بینچ نے آئین سے کھلواڑ کیا۔پہلے بھی ایک قرار داد منظور ہوئی کل بھی ایک قرار داد منظور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس بھی ہوئے۔ اتحادی جماعتوں کے سپیکرز نے ہر پہلو پر گفتگو کی۔ سپریم کورٹ میں جس طرح کیس کی سماعت ہوئی سب کے سامنے ہے ۔اتنا بھیانک منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ تین رکنی بنچ نے فل کورٹ کی استدعا کو رد کیا ۔ سیاسی پارٹیوں کے فریق بننے کی درخواست بھی مسترد کی گئی ۔