جانئے روزے میں پیاس سے بچنے کیلئے کس چیز کا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہے

04:02 PM, 5 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

موسم گرما میں روزے کے دوران اکثر لوگوں کو پیاس کی شدت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،اس مسئلے سے بچنے کیلئے ماہرین صحت سحر اور افطار کے اوقات میں دہی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ 

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ  دہی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو روزے میں پیاس کی شدت کو کم کرنے اور  ہاضمہ کے مسائل کو روکنے میں بھی مدد کر سکتی ہے،  لیکن  بہت کم افراد کو  دہی  کے  اس  فائدے سے واقف ہیں ۔جو  روزے میں خاص کر سحری کے اوقات میں دہی لازمی استعمال کرتے ہیں وہ دن بھر چست اور توانا رہتے ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ کم چکنائی والا دہی وزن کم کرنے والی غذا میں پروٹین کا ایک مفید ذریعہ ہوتا ہے، دہی میں پائے جانے والے پروبائیوٹکس مدافعتی نظام کو بڑھاتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں