پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن ہوں گے، الیکشن کمیشن

03:50 PM, 5 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  الیکشن کمیشن  کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں 14 مئی کو ہی الیکشن ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات  کے  معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ گیا، ایلکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ   پنجاب میں 14 مئی کو ہی الیکشن ہوں گے، 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن کی متعلقہ ونگز کو پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ، الیکشن کمیشن کا جلد فنڈز اور دیگر متعلقہ امور کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرئے گا  ۔

مزیدخبریں