آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق اہم پیش رفت، دوست ممالک کا 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا گرین سگنل

03:08 PM, 5 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے متعلق اہم پیش رفت سامنےآئی ہے دوست ممالک کی جانب  سے پاکستان کو  3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا گرین سگنل مل گیا۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا  کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا گرین سگنل  دیا ہے ،دوست ممالک سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ جلد متوقع ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار 10 اپریل کو امریکا جانے سے پہلے متحدہ عرب امارت کی اعلی قیادت سے رابطہ کریں گے ۔ 

ذرائع  کے مطابق آئی ایم ایف کو سالانہ 900 ارب روپے  کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے،  آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافے اور     پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہے،  آئی ایم ایف  کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل  کی امپورٹ کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ، اس کے علاوہ پٹرولیم  لیوی اور ٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں