عدالت نے کبھی  کسی ڈکٹیٹر کو نااہل کرنے کی ہمت نہیں کی ،جب کیا منتخب وزیر اعظم کو کیا:مریم نواز

02:29 PM, 5 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالت نے کبھی  کسی ڈکٹیٹر کو نااہل کرنے کی ہمت نہیں کی ،جب کیا منتخب وزیر اعظم کو کیا،

وکلا کنونشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں پاکستان بنانے اور بٓچانے والوں کے پاس آئی ہوں،  سپریم کورٹ نے اقلیتی فیصلے کو اکثریت پر مسلط کردیا،ہماری کسی بات کو نہیں سنا گیا، بات اگر سنی تو پی ٹی آئی کی سنی، جو فیصلہ ججز نہیں مان رہے قوم کو کہا جارہا ہے اس فیصلے کو مانیں، ان ججز نے  جب فیصلہ آپ پر چھوڑ ا تو آپ  نے غلط فیصلہ دے دیا،   جس آئین کا اطلاق پنجاب میں ہوتا ہے اس کا اطلاق کے پی میں کیوں نہیں ہوتا؟   

مریم نواز کا کہناتھا کہ آج پوری قوم عمران خان کا تماشا دیکھ رہی ہے،  عمران خان 4سال تک دوسری پارٹیوں سے انتقام لیتا رہا، شہباز شریف  نے کروڑوں لوگوں کو مفت آٹا فراہم کیا، کے پی کے میں 10سال سے کوئی نئے کام نہیں ہوئے،  خود کو گھریلو کہنے والی  فرح گوگی پاکستان لوٹ کر کھا گئی  ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پلیٹ میں اسمبلی رکھ کر دی گئی کہ وہ اسے توڑے،  یہ 2018 نہیں ہے اب ظلم نہیں ہونے دونگی ، جب  سے   عمران پر مقدمات شروع ہوئے گھر سے نہیں نکلا یہ  جانتا ہے جس دن عدالت پیش ہوا تو نگل سکتا ہے نہ اگل سکتا ہے۔یہ لوگ ڈر کے مارے چارپائی کے نیچے سے نہیں نکلتے، جب نکلتے ہیں کالا ڈبہ پہن کر نکلتے ہیں ،نیب نے بلایا توکہتا ہے میری بیگم پبلک آفس ہولڈر نہیں۔سرینا فائز عیسیٰ اور مریم نواز کون سی پبلک ہولڈر تھیں۔قوم کے ساتھ بولے گئے جھو ٹ پر عمران خان کا احتساب ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں