اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ متاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی ہر فورم پر مدد جاری رکھیں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ متاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سول سوسائٹی کو انسانی حقوق کے مسائل کا سامنا ہے، ، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو بھارت سے جواب لینا ہوگا، مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔
متاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چین کے سرکاری دورے پر ہیں، احسن اقبال نے چینی قیادت سے سی پیک پر تفصیلی گفتگو کی، فائرنگ کے واقعے پر ایرانی حکومت سے بھی ہر سطح پر رابطہ کیا گیا ہے ، ایرانی سفیر کی طلبی کے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے واضح جواب دینے سے گریز کیا
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان سفارتی محاذ پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت کے بارے میں ہرزہ سرائی ان کی بے بسی کا ثبوت ہے ، اسلام آباد:پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے بارے میں بھارتی خط کا جواب دیا ہے ، اسلام آباد:پاکستان سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد کا عزم کیے ہوئے ہے ۔