خوفناک کار حادثے میں زخمی ہونے والے رشبھ پنت 3 ماہ بعد میچ دیکھنے پہنچ گئے

خوفناک کار حادثے میں زخمی ہونے والے رشبھ پنت 3 ماہ بعد میچ دیکھنے پہنچ گئے

دہلی :بھارت کے  معروف وکٹ کیپر  اوربلےباز رشبھ پنت خوفناک کار حادثے کے  3 ماہ بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)  دیکھنے  اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیساکھی کے سہارے چل  کر اسٹیڈیم  می  آرہے ہیں ۔دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت اپنی فرنچائز اور گجرات ٹائٹنز کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئے تھے تاہم انکی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ رشبھ پنت   کی گاڑی کو 29 اور 30 دسمبر کی درمیانی صبح ساڑھے 5 بجے کےاتراکھنڈ کے  قریب حادثہ  پیش آیا تھا،جس میں انکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی وہ شدید زخمی ہوگئے تھے ، رشبھ پنت کے چہرے پر گہرا زخم آیا تھا جس کی وجہ سے ان کی پلاسٹک سرجری  کرنی پڑی تھی ۔

 
 

 
شیئرٹویٹ

مصنف کے بارے میں