عالمی ماہرین کا مصنوعی ذہانت   کے منصوبے چھ ماہ کیلئے بند کرنے کامطالبہ

عالمی ماہرین کا مصنوعی ذہانت   کے منصوبے چھ ماہ کیلئے بند کرنے کامطالبہ

عالمی ماہرین نے مصنوعی ذہانت  کے  منصوبے چھ ماہ کے لیے بند کرنے کامطالبہ  کیا ہے ۔

مصنوعی ذہانت  انسان کیلئے  فائدہ مند ہے  یا نقصان دہ  ایلن مسک اور دیگر ٹیکنالوجی کے شعبے سے منسلک افرد نے مصنوعی ذہانت کی  خوبیوں اور خامیوں  کا جائزہ لینا ضروری قرار دیدیا ۔

  
 عالمی ماہرین  نے  منصوعی ذہانت کی جانچ پڑتال کیلئےچھ ماہ کے لیے اسٹے کا مطالبہ  کیا ہے  ،برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ مطالبہ مصنوعی ذہانت سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد ماہرین  نے ایک کھلے خط کے  ذریعے کیا۔ خط پر ایلون مسک، جی پی ٹی 4 سے ایماد موستاک  اور ایپل کے شریک بانی سٹیو ووزنیک سمیت مصنوعی ذہانت کی انڈسٹری کے بڑے پلیئرز نے دستخط کیے ہیں۔ 

خط میں کہا گیا کہ اگر ریسرچرز جی پی ٹی 4 سے زیادہ طاقتور مصنوعی ذہانت کے پروگرامز کو رضاکارانہ طور پر نہیں روکتے تو حکومتوں کو آگے آ کر اسے روکنا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں