فن لینڈ  با ضا بطہ طور پر نیٹو میں شامل ہو گیا

12:26 PM, 5 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

فن لینڈ  با ضا بطہ طور پر نیٹو میں شامل ہو کر  نیٹو  تنظیم کا 31 واں  رکن بن گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق فن لینڈ کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے پر  برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹر پر پرچم لہرایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں فن لینڈ کا   31ویں رکن کے طور پر خیر استقبال کیا گیا ۔ روس کے ساتھ نیٹو کی سرحد فن لینڈ کے الحاق کے ساتھ تقریباً دوگنی ہو جائے گی ۔

دوسری جانب ماسکو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ خطے میں اپنے دفاع کو مضبوط کرے گا۔

خیال رہے کہ فن لینڈ  کی یوکرین پر روس کے حملے کے بعد نیٹو کے ارکان کے طور پر سلامتی حاصل کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے کوششیں جاری  تھیں ۔

مزیدخبریں