کراچی: چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی طبیعت خراب ہونے پر جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کے ماہرین کراچی پہنچ گئے۔
ٹیم میں 4 ویٹرنری ڈاکٹروں سمیت 12 ارکان شامل ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمان کے مطابق آج ہتھنی کے پیروں کا جائزہ لیں گے، کرینوں اور مشینوں کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ہتھنی نورجہاں کی بیماری تشویشناک شکل اختیار کرچکی ہے، ہتھنی کی جان بچنے کا 50 فیصد امکان ہے۔
کراچی چڑیا گھر میں تقریباً دو ماہ سے سترہ سالہ ملکہ نور جہاں نامی ہتھنی بیمار ہے، ہتھنی کا پچھلا حصہ مکمل طور پر لٹک گیا ہے جس کے باعث چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کی طبیعت ناساز ہونے پر ہمارے ڈاکٹروں نے علاج کی بھر پور کوشش کی، انہو ں نے امید ظاہر کی کہ ہتھنی نورجہاں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔