نئے عام انتخابات کا معاملہ لٹک گیا ،بڑی خبر 

11:12 PM, 5 Apr, 2022

لاہور:نئے عام انتخابات کا معاملہ ایک دفعہ پھر لٹک گیا ،اگلے تین ماہ میں انتخابات کا انعقاد مشکل ہوگیا  ،فاٹا انضمام کے بعد نئی حلقہ بندیاں نہ ہونا اور مردم شماری بڑی رکاوٹ ہے ۔

ذرائع کے مطابق انتخابات سے چھ ماہ پہلے نئی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں ،الیکٹرانک مردم شماری کے حوالے سے الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو خط لکھتا رہا لیکن  اس پر بھی عملدرآمد نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے انتخابات سے چھ ماہ پہلے نئی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں ۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے 3 ماہ میں نئے انتخابات کے اعلان کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی تھی ، ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کروانے کی خبروں میں صداقت نہیں،ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، ہم ہر وقت تیار ہیں۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن تیاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں