پنجاب میں چیف منسٹر عثمان بزدار نہیں فرح خان تھی: مریم نواز 

09:52 PM, 5 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہییں فرح خان تھی۔ فرح کو رشوت دئیے بغیر کوئی ایس ایچ او نامزد نہیں ہوسکتا تھا۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  فرح تمہارا سرپرست کون تھا، سب کچھ سامنے آجائے گا۔ فرح، تم جیسے لوگوں 

کے لۓ انٹرپول موجودہے ۔ تمہیں واپس لایا جائے گا۔  پنجاب میں ہر ٹرانسفر  فرح کو رشوت دے کر یا جادو ٹونے سے ہوتی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ راتوں رات برقع پہنا کر پولیس کے حصار میں فرح کو فرار کرایا۔ ہم الیکشن میں ضرور جائینگے، اور عمران خان جیسے آدمی کو شکست دینگے۔ عثمان بزدار نہیں بلکہ فرخ خان اصل میں وزیراعلیٰ تھیں ۔ فرح کے بارے میں میں بہت تمیز سے بات کررہی ہوں۔ 

فرح خان نے کہا کہ بنی گالہ کی فرنٹ پرسن فرح خان کو راتوں رات بھگا دیا۔ 

مزیدخبریں