کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ہم غدار نہیں بلکہ عمران خان تم غدار ہو ،تم نے فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی ۔
عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ عمران خان تم نے ارکان اسمبلی کو غدا ر قرار دیدیا تم نے مجھے بھی غدار ڈکلیئر کرنے کی کوشش کی حالانکہ میں تو ہسپتال میں تھا میں جب آیا تو دروازے بند تھے ،لیکن اب میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ غدار ہم نہیں تم ہو .
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے مجھے ملاقات کے بلایا تو انہوں نے مجھے کہا تھا کہ میں (یعنی عمران خان) جنرل باجوہ کو عہدے سے ہٹانے والا ہوں، اپنے بیان میں انہوں مزید کیا کہا جاننے مکمل ویڈیو دیکھیں#AamirLiaquatHussain #NeoNewsHD #NeoVideos #NeoBreakings pic.twitter.com/j6RbfKQlOr
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) April 5, 2022
انہوں نے کہا پہلے تو میں نے ووٹ نہیں دیا تھا لیکن اب تمہارے خلاف ووٹ دونگا ،پہلے تمہارے ساتھ لیکن اب میں ان کے ساتھ ہوں جو غدا ر نہیں ہیں ،عامر لیاقت نے کہا عمران خان تم نے جنرل باجوہ کو خریدنے کی کوشش کی ،انہوں نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ تم نے بلا کر بات کی تھی کہ جنرل باجوہ کو ہٹانے والا ہوں ۔
عامر لیاقت نے کہا میں اور بھی بہت کچھ جانتا ہوں اگر بتاد یا تو قیامت آجائے گی ،اب تک میں چپ بیٹھا ہوں تمہاری طرح نہیں کہ خط لہراتا پھروں سب کے سامنے،انہوں نے کہا کوئی خط نہیں ہے یہ جعلی لیڑ ہے ،لکھوایا گیا ہے یہ خط اسد صاحب سے ،اس میں شاہ محمود قریشی بھی شامل ہے ،