پاکستانی ٹیم کے’’ڈچ کوچ‘‘روزے رکھنے لگے ،تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

08:40 PM, 5 Apr, 2022

لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم کے 'ڈچ کوچ روزے رکھنے لگے،سیگفیڈ ایکمین روزے کے حوالے سے اپنے پیغامات باقاعدہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔

پہلے روزے کے دوران سیگفیڈ ایکمین نے ٹوئٹر پر لکھا آج روزہ رکھنےکا پہلا تجربہ ہے، روزے کے دوران تھوڑا  سر درد ہوا، لیکن اچھا محسوس ہوا۔

 تیسرے روزے کے دن سحری کے وقت سیگفیڈ ایکمین نے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ تیسرا دن ہے ،اوروہ  روزے رکھ رہےہیں،،  اپنا من پسند کھاناکھاتےہیں ،بھوک اورپیاس نہیں لگتی ۔

مزیدخبریں