لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم کے 'ڈچ کوچ روزے رکھنے لگے،سیگفیڈ ایکمین روزے کے حوالے سے اپنے پیغامات باقاعدہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں۔
پہلے روزے کے دوران سیگفیڈ ایکمین نے ٹوئٹر پر لکھا آج روزہ رکھنےکا پہلا تجربہ ہے، روزے کے دوران تھوڑا سر درد ہوا، لیکن اچھا محسوس ہوا۔
Day 3 of Ramadan and still fasting. Today I chooses a. Hot breakfast and hopefully that will guide me better trough the day. No hunger and thirst. Enjoy Ramadan and learning a lot about myself . pic.twitter.com/yTXEnDkr7d
— siegfried Aikman (@SiggyAikman) April 4, 2022
تیسرے روزے کے دن سحری کے وقت سیگفیڈ ایکمین نے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ تیسرا دن ہے ،اوروہ روزے رکھ رہےہیں،، اپنا من پسند کھاناکھاتےہیں ،بھوک اورپیاس نہیں لگتی ۔