ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

07:53 PM, 5 Apr, 2022

کراچی:انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 185روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچاہے ۔

معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کا سبب ہے اور گذشتہ چند ما ہ سے ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدترین دبا کا شکار بھی ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 184.40روپے سے بڑھ کر185.20روپے اور قیمت فروخت184.50روپے سے بڑھ کر185.40روپے پر جا پہنچی اسی طرح 1روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 184.40روپے سے بڑھ کر185.30روپے اور قیمت فروخت184.80روپے سے بڑھ کر185.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں بھی 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے بڑھ کر200.50روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر202.50روپے ہو گئی جبکہ2.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 237.50روپے سے بڑھ کر240روپے اور قیمت فروخت240روپے سے بڑھ کر242.50روپے ہو گئی ۔

مزیدخبریں