عمران خان کا دیوانہ شخص ،پانچ لاکھ دریا برد کر دیا ،وجہ انتہائی دلچسپ 

05:53 PM, 5 Apr, 2022

کالاباغ: عمران خان کے دیوانے شخص نے عدم اعتماد ناکام ہونےپر پانچ لاکھ روپے دریا برد کر دیا۔

جناح بیراج کالاباغ پر کھڑے ہوکر پانچ لاکھ روپے دریاے سندھ میں پھینک دیےدریاے سندھ میں پانچ لاکھ روپے پھینکنے والے شخص کا تعلق نواحی علاقہ پکی شاہ مردان سے ہے۔

بشیر نامی شخص نے بتایا کہ اس نے جناح بیراج پر کھڑے ہوکر سوشل میڈیا پر کہا تھا اگر عمران خان عدم اعتماد ہار گیا تو وہ جناح بیراج سے دریا میں کود جائے گا۔

نوجوان کا کہنا ہے اس  نے ایسا اپنی جان کے صدقہ کیلئے کیا کیونکہ اللہ نے اسے بچا لیا۔

مزیدخبریں