لاہور:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی ،ابھی سے ملک کے بیشتر پارہ ہائی ہو تا جا رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹےکے دوران شہید بینظیرآباد ملک کا گرم ترین شہر رہاجہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا
دوسری جانب سکرنڈ ، چھور ، سبی اور لسبیلہ میں پارہ 43 ڈگری کو چھو گیا،محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میںبتدریج اضافے کا امکان ہے ۔