10  ارکان اسمبلی  پر بجلیاں گرادی گئیں 

05:04 PM, 5 Apr, 2022

لاہور:اسمبلی میں ہنگامہ برپا اور توڑ پھوڑ کے بعد 10 سے زائد ارکان اسمبلی کیخلاف کاروائی شروع کر دی گئی ،پنجاب اسمبلی کے 10 سے زائد ارکان کو ہنگامہ آرائی کرنے پر معطل کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے بعد ارکان اسمبلی کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ،ذرائع  کے مطابق ممکنہ  کارروائی کی زد میں آنے والوں میں  ن لیگ کے طاہر خلیل سندھو،رانا مشہود احمد ،،عنیزہ فاطمہ   شامل ہیں  ،،عظمی ٰزاہد بخاری ،سیف کھوکھر ،ملک احمد خان،حناپرویز بٹ ،شازیہ عابد،کنول لیاقت ،اور، پیپلز پارٹی  کے حسن مرتضیٰ کے  نام بھی شامل ہیں۔ 

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین اپریل کو ہوا  جسے چھ  اپریل تک ملتوی کیا  گیا  جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی  اور توڑ پھوڑ دیکھنے میں آئی تھی۔

مزیدخبریں