’رہبرا‘ کا مختصر ٹیزر جاری، فلم جون میں ریلیز کی جائے گی

03:37 PM, 5 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: انتظار کی گھڑیاں ختم ، پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار احسن خان کی نئی فلم ’رہبرا‘ کا مختصر ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے ۔ فلم رواں برس جون میں ریلیز کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’رہبرا‘ کی شوٹنگ 2016 میں شروع کی گئی تھی جس پر تیزی سے کام کرتے ہوئے 2017 میں اس فلم کا تقریبا 95 فیصد کام مکمل کر لیا گیا تھا مگر بعد میں مختلف وجوہات کی بنا پر فلم کی مزید شوٹنگ ، ایڈیٹنگ اور نمائش 5 سال تک تاخیر کا شکار ہوتی رہی ۔

بعد ازاں یہ خبر منظر عام پر آئی کہ فلم ’رہبرا‘ کو سال 2020 میں ریلیز کر دیا جائے گا ، لیکن مارچ 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے پیش نظر فلم کی نمائش ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوئی ۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ فلم رواں برس جون میں ریلیز کی جائے گی ۔

مزیدخبریں