سعودی حکام کی عمرہ عازمین کے لئے نئی شرائط کا اعلان

11:56 PM, 5 Apr, 2021

 جدہ، سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کے لئے نئی شرائط عائد کردیں ۔ سعودی حکام کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لئے نئے قواعد وضوابط کااطلاق یکم رمضان سے ہوگا ۔ 

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ عمرے کے لئے جانے والے افراد حرم شریف اور مسجد نبویﷺ میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ہی داخل ہوسکیں گے ۔کورونا ویکسئن کی دو خوراکیں لگوانے والے ہی حرمین میں عمرہ، زیارت اور نمازیں ادا کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں گے۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ نمازی مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام نے عمرہ عازمین کے لئے کورونا ویکسئن کی شرائط نہیں رکھی تھیں ۔ 

مزیدخبریں