رمضان المبارک میں جنرل سٹورز پر اشیاءکی قیمتوں میں 25 سے 75 فی صد تک کمی کا اعلان

07:06 PM, 5 Apr, 2021

دبئی،  رمضان المبارک میں دبئی حکام نے جنرل اسٹورز پر کھانے پینے کی اشیاء 75 فی صد تک سستی کردیں ۔ حکومت کی طرف سے سبزی اور پھلوں پر بھی خصوصی رعائت کا اعلان ۔ 

تفصیلات کے مطابق دبئی حکام نے رمضان المبارک کے دنوں میں عوام کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جنرل سٹورز پر کھانے پینے کی اشیاء 25 سے 75 فی صد تک سستی ملیں گی ۔ ان اشیاء میں  چاول، گوشت اور چینی سمیت کھانے پینے کی متعدد اشیاء شامل ہیں ۔ 

سرکاری نیوز ایجنسی نے اماراتی وزارت معیشت کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے قواعد پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے 420 معائنے کیے جائیں گے۔

وزارت معیشت کے شعبہ کمپٹیشن اور کنزیومر پروٹیکشن کے ڈائریکٹر مروان السبوسی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اس حوالے سے وزارت کے حکام نے تاجروں سے ملاقات کی اور انہیں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف تنبیہہ کی۔

انہوں نے کہا کہ افسران نے ابو ظبی اور دبئی میں پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹوں کے نمائندوں سے ملاقات کی تاکہ رمضان میں اشیائے خور و نوش دستیاب رہیں۔

ڈائریکٹرالسبوسی کے مطابق صارفین کے تحفظ کے لیے کئی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ دبئی میں رمضان کے دوران روزانہ17 ہزار ٹن جبکہ ابو ظبی میں 5 ہزار ٹن سبزیاں اور پھل درآمد کیے جاتے ہیں جبکہ اس وقت ان کا دستیاب ذخیرہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار ٹن ہے۔

مزیدخبریں