پب جی کے شوقین نے گیم کے انداز میں اپنے ہی گھر والوں کی جان لے لی

پب جی کے شوقین نے گیم کے انداز میں اپنے ہی گھر والوں کی جان لے لی
سورس: file photo

لاہور ، پب جی کے شوقین نوجوان نے حقیقی زندگی میں گیم کا سین دہرا دیا ۔ سوڈیوال کے علاقے میں پب جی کے عادی نوجوان نے گیم کھیلنے کے انداز میں اپنے ہی گھر کے تین افراد کی جان لے لی ۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوڈیوال میں رہائشی رانا بلال نامی نوجوان کو پب جی گیم کھیلنے  کا بہت شوق تھا گھر والوں نے اس کے بے حد بڑھتے ہوئے شوق کو دیکھتے ہوئے گیم کھیلنے سے منع کیا ۔ گیم کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان اور گھر والوں میں تکرار ہوئی ۔جس کے کچھ ہی دیر بعد  ملزم  نے پستول سے آن لائن گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بھائی، بھابھی اور ایک محلے دار کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث  شدید زخمی بھی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی  شاہدین شاہد اعظم اورجمیل کا کہنا ہے کہ  پب جی کے شوقین نوجوان نے اچانک فائرنگ شروع کرتے ہوئے گھر سے باہر آ گیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم رانا بلال کی فائرنگ سے اس کی والدہ اور ایک بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم پب جی کے علاوہ نشوں کا بھی عادی تھا۔

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ کے مطابق ملزم نے بالکل گیم کی طرح سین دہرایا۔ یہ آئس کا بھی عادی تھا اور گھر میں جھگڑے کے بعد یہ قدم اٹھایا

واقعہ کے بعد ملزم نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہل محلہ نے اسے پکڑ لیا اور پٹائی کردی۔ بعد میں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو کل صبح تفتیشی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔