اداکار اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

05:25 PM, 5 Apr, 2021

ممبئی، بھارتی اداکار اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے خو دکو قرنطائن کرلیا ۔ 

بھارتی اداکاراکشے کما ر نے اپنی بیماری کی تصدیق ٹویٹر پر پیغام دی ۔ 

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ ۔ تاہم میں ٹھیک ہوں لیکن احتیاطی طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میں بہت جلد واپس آؤں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیئے گا ۔ 

 اکشے کمار نے مداحوں کے نام پیغام دیا کہ کورونا وائرس کو سیریس لیں ، احتیاطی تدابیر اختیار کریں  اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ۔

یاد رہے کہ   متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی وائرس میں مبتلا تھے تاہم اب وہ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں