اسلام آباد ، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں خرابی پیدا ہوگئی ۔ وفاقی وزیراسدعمر بھی طیارے میں سوار تھے ۔
ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق فلائٹ 502 میں روانگی کے 40 منٹ کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، ائیربس 330 میں وفاقی وزیر اسد عمر سمیت 120 سے زائد مسافر سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق سیرین ائیرلائن کے کراچی سے اسلام آباد جانے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ دوبارہ کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔