لاہور : معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے جنوبی افریقہ اور پاکستان کے دوسرے میچ میں فخر زمان کے متنازعہ رن آؤٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی بلے باز کے لیے آواز اٹھائی ہے ۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان اننگز کے آخری اوور میں جب دوسرارنز مکمل کرنے کے لیے اسٹرائیکر اینڈ پر آرہے تھے اس دوران جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے ایسا تاثر دیا کہ فیلڈر نے بال دوسرے اینڈ پر پھینکی ہے ، جبکہ بال سیدھی ان کی طرف ہی آرہی تھی ، اور جیسے ہی ان کے ہاتھ میں آئی انہوں نے فخرزمان کو رن آؤٹ کردیا ۔
جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے اس طرز عمل کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ، آئی سی سی کے قانون کے مطابق اس طرح کھلاڑی کے دھیان ہٹانا ان فئیر پلے میں آتا ہے ۔
جس کی سزا بھی بنتی ہے۔ مومنہ مستحسن کے ساتھ پاکستانی کرکٹ شائقین نے بھی آئی سی سی سے اس رن آؤٹ کے حوالے سے ریویوکا مطالبہ کیا ہے ۔