جھڈو: جھڈو کے نواحی گاؤں شرپسند عناصر نے کھیتوں میں پڑی 160 من گندم کو آگ لگادی تین لاکھ روپے مالیت کی فصل راکھ ہوگئی ۔
نیو نیوزکے مطابق جھڈو کے قریب گاؤں چودھری اسلم آرائیں میں نامعلوم شرپسند عناصر نے آبادگار افضل آرائیں کی چار ایکڑز پر کاشت کی گئی گندم تھریشنگ کے لیے پڑی تھی جس کو آگ لگا کر راکھ کردیا ۔
جلنے والی گندم کی مالیت تین لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔متاثرہ آبادگارنے کسانوں کے ہمراہ گاؤں میں شرپسندعناصر کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ گندم کو آگ لگانے والے عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے کئی علاقوں میں اس وقت گندم کی فصل پک کر تیار ہوچکی ہے ، اور ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں جس میں کھڑی فصلوں کو آگ لگادی جاتی ہے۔