بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور کو انوکھی سزا کا سامنا 

10:49 AM, 5 Apr, 2021

لندن : بدلہ لینے کے لیے کسان نے انوکھا ترین کام کردیا  ، مشتعل کسان نے بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور سے انوکھا بدلہ لیتے ہوئے گاڑی کے گرد دھات کی باڑ بنا دی۔

بی ایم ڈبلیو کے ڈرائیور نے مذکورہ کسان کے کھیت کے دروازے کے سامنے اپنی گاڑی پارک کر دی جس کے باعث کھیت میں داخلے کا راستہ بند ہو گیا۔کھیت میں داخلے کا راست بند ہونے پر کسان مشتعل ہو گیا اور فیصلہ کیا کہ گاڑی کے گرد باڑ لگا کر گاڑی کے ڈرائیور کو پیغام دے گا۔

گرین پارٹی کے کونسلر ایملی ڈورانٹ جو لِنگورس مڈ ویلز کی نمائندگی کرتی ہیں کا اس بابت کہنا ہے کہ  ہم سیاحوں کو اپنے علاقے میں خوش آمدید کہتے ہیں تاہم انہیں بھی ہماری ’کام کرنے والی جگہوں‘ کا احترام کرنا چاہیئے۔

مزیدخبریں