اسلام آباد: پی ڈی ایم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں ۔سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوٹس میں ان سے وضاحت پوچھی گئی ہے کہ کیوں بلوچستان عوامی پارٹی سے ووٹ لیے۔ یوسف رضا گیلانی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں مانتے۔
نیو نیوز کے مطابق اظہار وجوہ کے نوٹسز سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں۔نوٹس پیپلزپارٹی کے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی خان کو بھجوائے گئے ہیں۔
شوکاز نوٹس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی حمایت لینے پر اعتراض اٹھایا گیا ۔ پی ڈی ایم کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔
نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے اقدام اپوزیشن اتحاد اور تحریک کو نقصان پہنچا ہے ۔ایسا اقدام کیوں کیا؟ وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔شو کاز نوٹس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے دونوں جماعتوں کو شوکاز نوٹس بھجوانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس میں وضاحت مانگی گئی ہے کہ باہر سے ووٹ کیوں لیے؟ ہم یوسف رضا گیلانی کو سینٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں مانتے۔