نوکنڈی ، ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق

 نوکنڈی ، ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق

نوکنڈی: نوکنڈی  آر سی ڈی شاہراہِ  گزن لیویز چیک پوسٹ کے قریب ٹرالر اور تیل بردار گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی ۔

تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی کا کہنا ہے کہ واقعے کے جائے وقوع سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہیں ۔ جبکہ دو دیگر لاشیں بری طرح  جھلس گئی ہیں جن کی شناخت بھی ممکن نہ تھی ۔ جبکہ ٹرالر ڈرائیو نوے فیصد جھلس گیا ہے جسکی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے میں مرنے والے تینوں افراد کا تعلق سرحدی علاقہ ماشکیل سے بتایا جاتا ہے۔