اے ٹی سی جج کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: وزیراعظم 

08:36 AM, 5 Apr, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اور ان کے تین اہل خانہ کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

رات گئے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ  اس واقعے میں ملوث ذمے داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

صوابی میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے جج اور فیملی کے جاں بحق ہونے کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز صوابی انٹرچینج کے قریب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اور ان کی بیوی اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ 

نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے جج کے دو سیکورٹی گارڈز بھی زخمی ہوئے تھے۔آفتاب آفریدی پشاور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ صوابی انٹرچینج پر ان پر حملہ ہوا.

مزیدخبریں