گھر میں رہتے ہوئے اپنی فنی مہارتوں کو نکھار رہی ہوں،صبور علی

01:32 PM, 5 Apr, 2020

اسلام آباد:اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاﺅن کے باعث گھر میں رہتے ہوئے اپنی فنی مہارتوں کو نکھار رہی ہیں۔

صبور علی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنی بنائی ہوئی ایک ڈرائنگ دکھاتے ہوئے لکھا ہے کہ میں سیلف آئسولیشن کے دوران اپنی فنی مہارتوں (آرٹ سِکلز)کو نکھار رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اگلی پوسٹ میں ڈپریشن پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈپریشن ایک حقیقت ہے لیکن اس کے مثبت پہلو بھی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈپریس لوگ عام طور پر دوسروں سے زیادہ ذھین ہوتے ہیں،دوسرا کا دکھ درد زیادہ بہتر سے سمجھتے ہیں اور درست اندازہ لگا لیتے ہیں۔

ڈپریشن ان کے نزدیک کسی کمزوری کا نام نہیں اس کا مطلب ہے کہ ا?پ بہت زیادہ عرصہ تک مضبوط رہے ہیں۔

مزیدخبریں