جنوبی کوریا میں پہلا فائیو جی موبائل فون متعارف ، صارفین کی اکثریت کی دلچسپی

جنوبی کوریا میں پہلا فائیو جی موبائل فون متعارف ، صارفین کی اکثریت کی دلچسپی
کیپشن: image by samsung

سیول : جنوبی کوریا نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب لاتے ہوئے پہلا فائیو جی فون سیم سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی متعارف کروا دیا ہے۔

تفصلات کے مطابق موبائل کمپنی سیم سنگ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب لاتے ہوئے جدید فائیو جی فون متعارف کروا دیا ہے جس میں انٹرنیٹ کی رفتار اتنی تیز ہوتی ہے کہ ایک فلم کو ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا ۔

موبائل صارفین کی بڑی تعداد اس فون کو خریدنے میں دلچسپی لے رہی ہے ، جنوبی کوریا کے برطانیہ اور امریکہ میں موبائل فون صارفین کی سٹورز پر قطاریں لگ گئی ہیں ۔

موبائل فون میں صارفین کی دلچسپی کی وجہ صرف فائیو جی ٹیکنالوجی ہے جس سے انتہائی برق رفتاری سے انٹرنیٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔