ممبئی: چلبل پانڈے نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر دبنگ 3 کے گانے ہدہد کی شوٹنگ مکمل ہو جانے کی خوشخبری سنا دی۔
دنیا بھر سے پرستار اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کو چلبل پانڈے کے روپ میں تیسری دفعہ دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں ۔دبنگ 3 کی شوٹنگ کا سلسلہ مدھیہ پردیش میں جاری ہے ،اس فلم میں بھی سلمان خان پولیس مین کے کردار میں نظر آئیں گے۔
حال ہی میں انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں سلمان خان مہیشور کی گلیوں میں شوٹنگ کرتے ہوئے نظر آئے جس میں وہ اپنے مداحوں کو بھی ملتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
سلمان خان کے ساتھ مسلسل تیسری دفعہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا کام کر رہی ہیں جواس فلم میں رجو کے روپ میں نظر آئیں گی۔