غیر متوازن خوراک سگریٹ نوشی سے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے

07:14 PM, 5 Apr, 2019

نیو یارک: غیر میعاری اورغیر متوازن خوراک انسانی جان کے لئے سگریٹ سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی ما ہرین کی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کی وجہ سے اتنی اموات نہیں ہوتیں جتنی کہ غیر میعاری خوراک کی وجہ سے ہوتی ہیں کیونکہ غیر صحت مند خوراک کا تعلق ذیابطیس،کینسر اور دل کے امراض سے ہے۔

اس تحقیق میں 130 سائنس دانوں نے 195 ممالک میں اموات کی وجوہات کا تعین کیا اور یہ دریافت کیا کہ صرف 2017 میں ہونے والی اموات میں سے 22 فیصد یعنی ایک کروڑ دس لاکھ اموات محض خوراک کے غیر معیاری ہونے کی وجہ سے ہوئیں جبکہ اسی لاکھ اموات سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہوئیں ۔

مزیدخبریں