نیٹو کو روس اور چین سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی پالیسی بنانا ہوگی :مائیک پومپیو

06:39 PM, 5 Apr, 2019

واشنگٹن:امریکی سیکرٹری مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ نیٹو کو روس اور چین سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو روس اور چین سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ نیٹو کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر روس کی جانب سے پیش آنے والے سائبر حملوں اور چین کی جانب سے فائیو جی ٹیکنالوجی کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے نئی پالیسی مرتب کرے اور اس پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

مزیدخبریں