گنتی کی ہے، پاکستانی ایف 16 تعداد میں پورے ہیں: امریکی حکام

05:55 PM, 5 Apr, 2019

نیویارک :امریکی جریدے فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے محکمۂ دفاع کے اہلکاروں نے حال ہی میں پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ تعداد میں پورے ہیں۔

ادھر پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ انڈیا اپنے نقصانات کے بارے میں سچ بولے۔امریکی اہلکار نے فارن پالیسی کو بتایا کہ انڈیا اور پاکستان کے حالیہ تنازعے کی وجہ سے کچھ طیارے معائنے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھے اور اسی وجہ سے تمام طیاروں کی گنتی میں امریکی حکام کو چند ہفتے لگے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق اب گنتی مکمل ہو چکی ہے اور 'تمام طیارے موجود تھے اور ان کا معائنہ کر لیا گیا ہے۔‘

امریکی حکام کی جانب سے یہ بیان اس انڈین اس دعوے کے منافی ہے جس میں انڈین فضائیہ نے کہا تھا کہ انھوں نے فروری میں ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔

انڈین فضائیہ کے حکام نے اس فضائی جھڑپ سے متعلق بیانات میں کہا تھا کہ پاکستانی طیاروں کا نشانہ بننے والے انڈین پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان نے اپنا طیارہ گرنے سے قبل پاکستان کا ایک ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔

مزیدخبریں