حج 2019ءروڈ ٹو مکہ پروگرام سمجھوتے کے وفد نے اسلام آباد کے علاوہ پشاور، لاہور، کراچی ائرپورٹ سے امیگریشن سے معذرت کرلی۔
اس سال سعودی عرب کی بجائے اسلام آباد ائرپورٹ سے پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن ہوگی۔ اگلے سال ملک بھر کے بڑے شہروں کے ائرپورٹ سے امیگریشن کا گرین سگنل، سعودی وفد واپس روانہ۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورہ کے موقع پر درخواست کی تھی کہ پاکستانی عازمین کو سعودی ائرپورٹ پر بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پاکستانی ائرپورٹ پر امیگریشن کی اجازت دی جائے۔
سعودی ولی عہد نے درخواست منظور کرتے ہوئے سعودی عرب کے اعلٰی سطحی وفد کو پاکستان کے ائیرپورٹ کا دورہ کرنے اور قیادت کے لئے پاکستان بھیجا۔
ایک ہفتے کے دورے کے بعد سعودی وفد نے اسلام آباد سے امیگریشن کی اجازت دی ہے دیگر ائرپورٹ سے اگلے سال کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔