دبئی میں خواتین پیٹرولنگ آفیسر کو فراہم کی جانے والی مہنگی ترین گاڑیاں

01:16 PM, 5 Apr, 2019

متحدہ عرب امارات نے پہلے تو خواتین کو پیٹرولنگ یونٹ میں شامل ہوکراپنی اہلیت منوانے کا موقع دیا اور اب ان خواتین کو اپنے فرائض کی  احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے پُر آسائش گاڑیاں بھی مہیا کردی ہیں۔ 
پیٹرولنگ یونٹ میں شامل خواتین میثاء، بدور اور مریم  نگرانی کیلئے ’’فراری ، بینٹلے، کانٹی نینٹل جی ٹی ، لیمبرگنی اور پورشے جیسی شاندارگاڑیوں کا استعمال کریں گی۔ 
’گاڑیاں بہترین کارکردگی دکھانے میں معاون ہیں ‘
میثاء المھیی نے دبئی کے پیٹرولنگ یونٹ میں شمولیت پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اردو نیوز کو بتایا کہ ’میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے پولیس کے سراغ رساں ادارے میں شامل کیا گیا ،ہمیں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کیلئے اعلیٰ کاریں مہیا کی گئی ہیں۔ میں نے ڈیوٹی کے پہلے دن بینٹلے کار چلائی ۔بہترین کارکردگی دکھانے میںیہ گاڑی بہت معاون ثابت ہورہی ہے۔‘

اماراتی پیٹرولنگ دستے میں شامل بدور الصفار کہتی ہیں کہ شروع میںعوام پیٹرولنگ یونٹ میں خواتین کی شمولیت پر حیرت کا اظہار کرتے تھے لیکن اب ہماری بہترین کارکردگی کی وجہ سے لوگ ہمیں سراہنے لگے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے صرف 2گاڑیوں سے شروعات کی گئی تھی، مرد حضرات کیلئے لمبر گینی اور خواتین کو فراری مہیا کی گئی تھی۔اب یہ دستہ 15گاڑیوں پر مشتمل ہے جن میں مرسیڈیزبرانس، جی ٹی آر ، ایس آئی ایس لمبرگینی، فراری ، بوگاٹی، بینٹلے، میکلارین اور پورشے شامل ہیں۔
’یہ گاڑیاں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں ‘
پیٹرولیم یونٹ میں شامل مریم الکتبی نے بتایا کہ ہماری گاڑیا ں دبئی پولیس آپریشن روم سے براہ راست رابطے میں رہتی ہیں اوریہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ان گاڑیوں میں ایسے کیمرے نصب ہیں جن کی مدد سے مشکوک اور مطلوب افراد کی مشینی نگرانی ہوسکتی ہے۔‘  

انہوں نے مزید بتایا کہ دبئی پولیس نے تین نئی گاڑیاں بینٹلے ، کانٹی نینٹل جی ٹی کوبے اور ایس ایل ایس مرسیڈیزبھی لیڈیز یونٹ کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
  دبئی پولیس میں امدادی ادارے کے انچارج سلطان المری کا کہناہے کہ ان گاڑیوں کی فراہمی کا مقصد یہ ہے کہ خواتین اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے انجام دے سکیں ،انہیں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے ۔ ‘ 

مزیدخبریں