وزیر خارجہ شاہ محمود سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

11:37 AM, 5 Apr, 2019

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ وزارت خارجہ کے دفتر میں زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان مذاکرات سے متعلق پیش رفت کو سراہا۔

زلمے خلیل زاد نے دوحہ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے۔ افغانستان میں سیاسی مصالحت کے لیے نیک نیتی سے تعاون جاری رکھیں گے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات ہوئے۔ امریکی وفد کی قیادت افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔

زلمے خلیل زاد اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزیدخبریں