طالبان کا افغان چیک پوسٹ پر حملہ، 20اہلکار ہلاک،کئی زخمی

10:04 AM, 5 Apr, 2019

کابل:افغانستان کے صوبے بادغیس کے مغربی علاقے میں سرکاری ہیڈکوارٹرز پر حملے کے نتیجے میں 20فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسل رکن محمد ناصر نظاری نے کہا کہ بادغیس کے ضلع بالا میں کیے گئے حملے میں مقامی حکومت کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے سب سے پہلے کمپاﺅنڈ کے گرد تمام سیکیورٹی پوسٹس پر حملہ کیا، جس کی وجہ سے کمپاﺅنڈ میں تعینات سیکیورٹی فورسز کے 6سو اہلکاروں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا تھا، سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان جھڑپ کئی گھنٹے جاری رہی۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے میڈیا پر جاری ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

مزیدخبریں