ممبئی: بالی ووڈ ایکشن فلم ’باغی 2‘ ریلیز کے محض 6 دنوں میں ہی 100 کروڑ روپے کماکر نہ صرف اپنی بجٹ سے دگنی کمائی کی بلکہ کئی ریکارڈ بھی سمیٹ لیے۔
رپورٹس کے مطابق ’باغی 2‘ ٹائیگر شروف کی اب تک کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے، جس نے نہ صرف 100 کروڑ روپے کمائے، بلکہ انتہائی کم وقت میں یہ سنگ میل بھی عبور کرلیا۔ایک ہفتے کے اندر ہی 100 کروڑ کمانے کے بعد ’باغی 2‘ رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں میں کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔
بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’باغی 2‘ نے محض 6 دن میں 104 کروڑ 90 لاکھ روپے کماکر رواں سال کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
And #Baaghi2 hits a century... ₹ ???? cr and counting... Third film to cross ₹ 100 cr mark in 2018, after #Padmaavat and #SKTKS... Fri 25.10 cr, Sat 20.40 cr, Sun 27.60 cr, Mon 12.10 cr, Tue 10.60 cr, Wed 9.10 cr. Total: ₹ 104.90 cr. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) April 5, 2018