داعش دنیا بھر کے ممالک میں حملے کرسکتی ہے: ولادی میر پیوٹن

11:22 PM, 5 Apr, 2018

انقرہ: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں داعش تنظیم شکست سے دو چار ہوچکی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی تباہی پھیلانے کی صلاحیت کی حامل ہے اور دنیا بھر کے ممالک میں حملے کرسکتی ہے۔

صدر پیوٹن نے انقرہ میں ترک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک بیّن ثبوت ہے کہ موجودہ عسکری صورت حال کے باوجود یہ دہشت گرد گروپ تباہی پھیلانے کی نمایاں صلاحیت کا حامل ہے۔ وہ اپنے جنگی حربوں کو فوری طور پر تبدیل کرسکتا ہے اور دنیا بھر کے ممالک اور خطوں میں حملوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں