خواتین دل چرانے کے ساتھ گردے چرانے لگیں

08:21 PM, 5 Apr, 2018

فیصل آباد: حسینائیں کبھی دل چرایا کرتی تھیں، ان دنوں گردے چراتی ہیں۔ فیصل آباد میں ایک حسینہ نے محبوب کا گردہ چرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن نے ایک روز اسے بلایا، نشہ آور شربت پلایا اور اس کا گردہ لے اڑی۔ بے چارے کو دل اور گردہ گنوائے تین سال ہوگئے۔ پولیس نے اس کی ایک نہ سنی، ایف آئی اے نے بھی کان نہ دھرے۔ تھک ہار کر بے چارہ محبوب سنگدل محبوبہ کیخلاف عرضی لئے عدالت چلا آیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان نے کہا کہ وہ اس دھوکے باز حسینہ کے ساتھ سچا پیار کرتا تھا اس لیے اسے دل دیا، لیکن حسینہ کی نظر اس کے گردے پر تھی، جس کو نکالنے کے بعد وہ غائب ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں