عیسائیوں کے مذہبی پیشوا کی سندھی اجرک میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

07:23 PM, 5 Apr, 2018

ویٹیکن سٹی: ایسٹر تہوار کے موقع پر عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی پاکستانی نوجوان کے ساتھ سندھی اجرک میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان ڈینیل بشیر نے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور انہیں سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا جسے پوپ فرانسس نے نہ صرف قبول کیا بلکہ اس کو پہن کر انہوں نے ڈینیل بشیر کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں جو سماجی رابطے کی سائٹس پر تیزی سے وائرل ہوئی۔

واضح رہے کہ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں، کیونکہ ان کے خیال میں عدم برداشت سے دنیا کا امن تباہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں